اوپن مارکیٹ میں ڈالر 144 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت فروخت 144 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ روپے کی قدر مزید کم ہونے کے خدشات کے باعث مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں 145 روپے تک فروخت ہوا تاہم ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوقات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 144 روپے تک پہنچ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 141 روپے 53 پیسے تک فروخت ہوا۔

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز میں لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 1100 روپے تولہ مہنگا ہو گیا جبکہ اس اضافے کے ساتھ 22 قیراط سونے کی قیمت 70 ہزار 800 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 64 ہزار 900 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments