مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک


کوئٹہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کاروائی میں فائرنگ کے تبادے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق شدت پسند تنظیموں سے تھا۔

کوئٹہ میں حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ضلع مستونگ میں کابو کے علاقے کوہ مہران میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں شدت پسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، چار اہلکار ہلاک

گوادرحملہ: تین حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک

بلوچستان: خودکش دھماکے اور بم حملے میں 21 افراد ہلاک

کوئٹہ

ہلاک ہونے والے نو افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا مارے جانے والے افراد کا تعلق کس شدت پسند تنظیم سے تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں دو روز قبل سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ اپریل میں مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب مسلح افراد نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گذشتہ ہفتے ایک ہی روز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک جبکہ 51 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پہلا واقعہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آیا جہاں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے جبکہ جمعے کی شام پیش آئے دوسرے واقعے میں بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32506 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp