#Batman: کیا رابرٹ پیٹنسن اب دنیا کے سب سے مشہور سپر ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

رابرٹ پیٹنسن

Getty Images
لوگوں کو یقین نہیں آ رہا کہ ’ٹوائی لائٹ‘ جیسی رومانوی فلم کے اداکار رابرٹ پیٹنسن کا نام ڈی سی کامکس کے سب سے مشہور سپر ہیرو ’بیٹ مین‘ کے کردار کے لیے تجویز کیا جا رہا ہے

آج کل سپر ہیروز کی کہانیوں پر مبنی فلمیں بہت مقبول ہو رہی ہیں اور ہالی وڈ کے تقریباً ہر اداکار کی کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی کامک بک فرینچائز کے ساتھ منسلک ہو جائیں۔

لیکن کامک بکس کے مداح بھی عجیب ہی مخلوق ہیں اور کم ہی فلم سٹوڈیوز کے کسی بھی فیصلے سے خوش نظر آتے ہیں۔ خاص طور پر اگر وہ فیصلہ کسی مشہور کردار کی کاسٹنگ کا ہو۔

ڈی سی کامکس کے ’بیٹ مین‘ کا شمار بھی ایسے ہی کرداروں میں ہوتا ہے جن کے مداحوں کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں، ناممکن بھی لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو ایک کہرام برپا ہے اور #Batman کے ساتھ ساتھ فلم ’ٹوائی لائٹ‘ سے شہرت پانے والے اداکار رابرٹ پیٹنسن کا نام بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ماجرا کیا ہے؟

دراصل فلم سٹوڈیو وارنر برادرز نے اپنی اگلی ’بیٹ مین‘ فلم کے لیے اداکاروں کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے اور معروف امریکی میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق رابرٹ پیٹنسن اس کردار کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

https://twitter.com/Variety/status/1129225949252206592

’ورائٹی‘ کے مطابق فلم کی شوٹنگ اس سال کے آخر یا اگلے سال سے شروع ہوگی اور اس بار ہدایت کاری کے فرائض ’پلینٹ آف دی ایپس‘ کے ڈائریکٹر میٹ ریوز سرانجام دیں گے۔

لیکن ’بیٹ مین‘ سیریز کے مداحوں نے حسبِ معمول رابرٹ پیٹنسن کے انتخاب کی خبر آتے ہی فلم انڈسٹری کے زوال پر لب کشائی شروع کر دی اور اپنے جذبات کو میمز کی شکل میں سوشل میڈیا پر نشر کرنا شروع کر دیا۔

کئی لوگوں نے اس بات کو مذاق میں اڑایا تو کچھ کافی سنجیدگی سے بیچارے رابرٹ کی اداکاری کا پوسٹ مارٹم کرتے رہے۔

https://www.facebook.com/TheBestMovieLines/photos/a.210896455726091/1346691338813258/?type=3&theater

چند لوگوں نے رابرٹ پیٹنسن کی پرانی فلموں کے میمز پر ’بیٹ مین‘ کا تڑکا لگا کر پیش کیا۔۔۔

https://twitter.com/jwalin_/status/1129242897268727808

کئی لوگ تو یہ خبر سن کر صدمے میں چلے گئے!

https://twitter.com/MitchBUnderwood/status/1129204231561342976

ایک صارف نے یہ بھی بتانے کی کوشش کی کہ اس پوری بحث کے دوران بیٹ مین پر کیا گزر رہی ہوگی۔۔۔

https://twitter.com/nuural_/status/1129285871914475520

تاہم اس بار ان دل جلے فینز کے مقابلے میں رابرٹ پیٹنسن کا فین کلب بھی متحرک ہو گیا اور انھوں نے 31 سالہ فلم سٹار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

https://twitter.com/MohitPuvvala/status/1129221817716092928

بعض مداحوں نے ان کی پرانی فلموں کے حوالے دیتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ رابرٹ پیٹنسن انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔

https://twitter.com/Bill626/status/1129292279112454144

جبکہ کچھ لوگوں نے رابرٹ کی پرانی تصاویر کو کامک بکس کے برووس وئین سے تشبیح دینا شروع کر دی۔

https://www.instagram.com/p/Bxi3y6-HwiP/?utm_source=ig_web_copy_link

ایک صارف نے تو لکھ دیا کہ کوئی بھی نوجوان اداکار جس نے رومانوی فلمیں کر کے شہرت پائی ہو کبھی بھی کسی سپر ہیرو کے کردار میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ لیکن ساتھ لگی تصویر نے یہ واضح کر دیا کہ وہ طنز کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/JKMemeQueen/status/1129209737311137792

کبھی خوشی، کبھی غم

یہ بہلی بار نہیں کہ فینز کی طرف سے ’بیٹ مین‘ کا کردار نبھانے والے کسی اداکار پر تنقید کی گئی ہو۔

بیٹ مین

Getty Images
1960 کی دہائی میں نشر ہونے والی ’بیٹ مین‘ سیریز کے مرکزی کردار ایڈم ویسٹ اور رابن کا کردار ادا کرنے والے برٹ وارڈ کے درمیان کافی تناؤ رہا اور یہ شو بھی صرف تین سیزن تک چل پایا تھا۔ تاہم اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پروگرام آج بھی مختلف چیلنز پر نشر ہوتا ہے
بیٹ مین

Getty Images
1989 میں ریلیز ہونے والی بیٹ مین کی فلم میں مرکزی کردار مائکل کیٹن نے ادا کیا تھا اور فلم کی ہدایت کاری کے فرائض مشہور ڈائریکٹر ٹم برٹن نے سرانجام دیے تھے۔ جہاں کچھ لوگ آج بھی اس فلم کو بیٹ مین سیریز کی بہترین قسط مانتے ہیں، وہیں کئی مداحوں کا خیال ہے کہ یہ فلم بہت ’ڈارک‘ تھی
کیٹ ومن

Getty Images
1992 کی ’بیٹ مین ریٹرنز‘ میں اداکارہ مشیل فائفر ’کیٹ ومین‘ کے کردار میں نظر آئیں۔ ان کی مقبولیت کی وجہ سے فلم سٹوڈیو نے علیدہ سے اس کردار پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس فلم کو بننے میں 10 سال لگ گئے اور بالآخر آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلی بیری نے اس فلم میں ’کیٹ ومین‘ کا رول کیا تھا
بیٹ مین

Getty Images
1995 میں یہ رول ویل کلمر کو سونپ دیا گیا۔ اگرچہ ’بیٹ مین فار ایور‘ کے نام سے بننے والی تیسری فلم کی کاسٹ میں کافی جانے پہچانے چہرے تھے، لیکن مداحوں کو ویل کلمر ’بیٹ مین‘ کے روپ میں زیادہ پسند نہیں آئے
بیٹ مین

Getty Images
کرس او ڈانل، جارج کلونی اور الیشا سلورسٹون کی ٹیم 1997 میں ریلیز ہونے والی ’بیٹ مین اینڈ رابن‘ کو نہ بچا سکی اور اسے فینز آج بھی پوری سیریز کی سب سے ’تھکی ہوئی‘ فلم تصور کرتے ہیں
کرچن بیل

Getty Images
کئی مداح تو کرسچن بیل کے انتخاب سے بھی خوش نہیں تھے، لیکن ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن کی تین فلموں پر مبنی سیریز اب تک بڑی سکرین پر بیٹ مین کی سب سے اچھی عکاسی کرنے میں کامیاب ہوئیں
بیٹ مین

Getty Images
جب سے ڈی سی کامکس نے ’جسٹس لیگ‘ کے کرداروں کو بڑی سکرین پر متعارف کروایا ہے تب سے ان فلموں اور بین ایفلیک کے کردار کے بارے میں لوگوں کی رائے منقسم ہے
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 11090 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp