بالی ووڈ کی 50 سالہ اداکارہ مدھو رنبیر کپور کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں


اجے دیوگن کے ساتھ ایک سے بڑھ کر ایک سپرہٹ فلم دینے والی اداکارہ مدھو ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپس آ رہی ہیں۔ 90 کی دہائی کی اس بے حد خوبصورت اداکارہ کی واپسی کی خبر سے ان کے مداح کافی پرجوش ہیں۔

حال ہی میں ایک فلمی رسالے سے بات کرتے ہوئے 50 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج کے دور کے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ رومانس کرنا پسند کریں گی۔

” پھول اور کانٹے” جیسی سپر ہٹ فلم سے اینٹری کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ مدھو نے تہلکہ انگیز ڈیبیو کے بعد چند فلموں ہی میں کام کیا اور پھر شادی کر کے بالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا۔ مدھو اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ جب ان کا کریئر پروان چڑھ رہا تھا لیکن تبھی انہیں پیار ہو گیا اور انہوں نے شادی کر لی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).