Lust Stories میں کیارا اڈوانی کا ماسٹربیشن سین دیکھ کر دادی نے کیا رد عمل دیا؟


بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے لسٹ اسٹوریز میں اپنے ماسٹربیشن سین سے سنسنی پھیلا دی تھی ۔ حال ہی میں کیارا اڈوانی  نے بتایا کہ انہوں نے وہ فلم اپنی دادی کے ساتھ بھی دیکھی تھی۔

کیارا نے بتایا کہ کہ میری دادی ساتھ رہنے آئی تھی۔ یہ فلم اسی وقت نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی ۔ میں نے یہ فلم اپنے والدین کے ساتھ بھی دیکھی تھی ۔ سب نے اس کو کافی پسند کیا تھا ۔ انہیں ماسٹربیشن سین سے کوئی فرق نہیں پڑا تھا ، وہ یہ بات اس وقت سے جانتے تھے جب میں نے یہ فلم سائن کی تھی ، میں نے انہیں اس کیلئے تیار کرلیا تھا۔

کیارا نے کہا کہ میری دادی اینگلو انڈین ہیں۔ وہ آدھی برطانوی ہیں، تو انہیں کچھ چیزیں سمجھ نہیں آرہی تھیں۔ فلم کے کچھ ایسے مزاحیہ مکالمے ان کی سمجھ سے بالا تر تھے ۔ وہ فلم سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھ رہی تھیں ۔ گھر والے فلم دیکھ کر الگ الگ رد عمل ظاہر کر رہے تھے ، لیکن دادی کے چہرے پر کوئی اثر ہی نہیں تھا۔

اب جب دادی نے کوئی رد عمل نہیں دیا تو کیارا کے مطابق انہوں نے اپنی دادی سے پوچھا، آپ سمجھیں کیا ہوا ہے؟ پھر میں کہا کہ اس سین میں لڑکی پورے کنبے کے سامنے آرگیزم کر رہی ہوتی ہے۔ اس پر دادی نے کہا کہ پہلے کنبہ کے سامنے اور اب پوری دنیا کے سامنے۔ دادی کا یہ جواب سن کر میں حیران رہ گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).