وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری مشکل میں؟


پی ٹی آئی حکومت کےایک اور وزیر نور الحق قادری کے لئے مشکل کھڑی ہو گئی۔ وزیر مذہبی امور کی کامیابی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ نورالحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئےلیکن الیکشن کمیشن نے ہمارا اعتراض مسترد کر دیا۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، نیز الیکشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا حکم دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).