ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا گیا


ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ ان کے ڈپارٹمنٹ ہی کے ایک افسر نے ان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کے 19 ویں گریڈ کے افسر علی محمد کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شبر زید ی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روکا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیوں کو روکا جائے اور ایف بی آر کے افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ حکومت نے شبر زیدی کو ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین تعینات کیا تھا جس پر اس سے قبل بھی تحفظات سامنے آئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).