ترکی تجارتی مراعات ختم کرنے کے امریکی فیصلے ہر عمل شروع


ترکی

گذشتہ برس ترکی نے 1.9 بلین ڈالرز مالیت کی اشیا امریکہ درآمد کیں تھیں

امریکہ نے ترکی کو دی جانے والی تجارتی مراعات ختم کر دی ہیں۔ ان تجارتی مراعات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گیے فیصلے کے تحت ختم کیا گیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے اس اقدام کا فیصلہ مارچ میں کیا گیا تھا جس کے مطابق ترکی کی امریکہ برآمد کی جانے والی چند مصنوعات عائد تجارتی ڈیوٹی سے مستشنیٰ نہیں ہو گیں۔

ترکی کو یہ رعائتی تجارتی مراعات سنہ 1970 سے حاصل تھیں اور ان کے تحت گذشتہ برس ترکی نے 1.9 بلین ڈالر مالیت کی اشیا امریکہ درآمد کیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے!

امریکہ، چین کی شدت اختیار کرتی تجارتی جنگ

ترکی اور امریکہ باہمی اختلاف ختم کرنے پر متفق

تجارتی جنگ پر چین کی امریکہ کو سخت تنبیہ

شام میں ’طاقت کے خلا‘ کو روکنے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ترکی اب معاشی طور پر مستحکم ملک ہے لہذا اب وہ ان مراعات کے معیار پر نہیں اترتا۔ صدر ٹرمپ نے گذشتہ برس اگست میں ایک پادری کی قید کے تنازع پر ترکی کی جانب سے اسٹیل ٹیرف میں کی گئی کمی کو بھی دوبارہ عائد کر دیا ہے۔

یاد رہےکہ دو ہفتے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےچینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر مالیت کی اضافی محصولات لگانے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی مصنوعات پر مزید محصولات بعد میں نافذ کی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ نے چین پرغیر منصفانہ تجارتی حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف تجارتی جنگ شروع کی تھی۔

ترکی

امریکہ نے گذشتہ سال چینی مصنوعات پر 250 ارب ڈالر کے محصولات عائد کیے ہیں

امریکہ نے گذشتہ سال چینی مصنوعات پر 250 ارب ڈالر کے محصولات عائد کی تھیں۔ چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 110 ارب ڈالر کی محصولات کا نفاذ کیا۔

امریکہ کی طرف سے رواں برس 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ڈیوٹی 10 فیصد سےبڑھا کر 25 فیصد تک کیے جانے کا اعلان کیا گیا لیکن بعد میں اسے موخر کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ جلد ہی مزید 325 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر 25 فیصد ڈیوٹی نافذ کریں گے۔

امریکہ کا چین سے مطالبہ ہے کہ وہ 419 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے امریکی اشیا کو خریدے۔ تجارتی خسارے میں کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالسیوں کا بنیادی جز ہے۔ امریکہ اور چین پہلے ہی ایک دوسرے پر اربوں ڈالر کی اضافی محصولات عائد کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32300 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp