20 مئی کو مسلم لیگ (نواز) کا اہم اجلاس آئندہ حکمت عملی طے کرے گا


(بشارت راجہ)  20مئی بروز پیر مسلم لیگ ن کی صف اول کی قیادت پارلیمنٹ کے اپوزیشن چمبیر میں ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر سر جوڑ کے بیٹھے گی ۔اجلاس کی سربراہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگ پر جب بھی مشکل وقت آیا، مریم نواز دلیری کے ساتھ صف اول میں کھڑی رہیں۔ آزمائش میں باپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ڈٹ جانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ ن لیگ کی قیادت سنبھالنے کی اہل ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز اب کھل کر سیاست کریں گی اور ہراول صفوں سے پارٹی کی رہنمائی کریں گی۔ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت خوش ہے کہ مریم نواز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ن لیگ اجلاس میں عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی حکمت عملی طے کرے گی ۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے 19 مئی کی شام افطار ڈنر میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن، اسفند یار ولی اور محمود اچکزئی بھی موجود ہوں گے۔

بشارت راجہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بشارت راجہ

بشارت راجہ شہر اقتدار سے پچھلی ایک دہائی سے مختلف اداروں کے ساتھ بطور رپورٹر عدلیہ اور پارلیمنٹ کور کر رہے ہیں۔ یوں تو بشارت راجہ ایم فل سکالر ہیں مگر ان کا ماننا ہے کہ علم وسعت مطالعہ سے آتا ہے۔ صاحب مطالعہ کی تحریر تیغ آبدار کے جوہر دکھاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وسعت مطالعہ کے بغیر نہ لکھنے میں نکھار آتا ہے اور نہ بولنے میں سنوار اس لیے کتابیں پڑھنے کا جنون ہے۔

bisharat-siddiqui has 157 posts and counting.See all posts by bisharat-siddiqui