بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ لڑکی کی خودکشی


بدین میں سوشل میڈیا پر پہلے دوستی اور بعد میں تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ سے تنگ لڑکی نے خودکشی کر لی۔ تھانا ٹنڈو غلام علی پولیس کے مطابق بارہویں جماعت کی طالبہ نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی۔

ورثاء نے اپنے بیان میں بتایا کہ حیدرآباد کے علاقے کا رہائشی نوجوان اور اس کے دو ساتھی بیٹی کو ایڈٹ شدہ تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہے تھے اور 50 ہزار روپے بھی وصول کر چکے تھے، اس بات کا انکشاف انہیں بیٹی کے لکھے گئے خط سے ہوا۔

ورثاء کے مطابق ملزمان نے ایڈٹ شدہ تصاویر لڑکی کے منگیتر کو بھی بھیجی تھی، جس سے منگنی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں سے فرار ہیں، جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).