بنگلا دیش نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کا اجرا روک دیا


اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق بنگلا دیش ہائی کمیشن نے تمام کیٹگریوں کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بنگلا دیش نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بنگلا دیش ہائی کمیشن نے تمام کیٹگریوں کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر دیے ہیں۔ اب کسی بھی پاکستانی کو اسلام آباد سمیت کسی بھی قونصلیٹ سے بھی ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔

پاکستانی شہریوں کو گزشتہ 7 روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے ویزے بنگلا دیش کے ویزا قونصلر موجود نہ ہونے کے باعث بند کیے گئے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن بنگلا دیشی ویزا قونصلر کو ویزا جاری نہیں کر رہا جس کے باعث ویزا آپریشن بند کر نا پڑا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی قونصلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کو تین ماہ قبل ویزے کے لئے درخواست دی تھی۔
بشکریہ دنیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).