جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری بیٹی سے باپ کو لگ گئی مگر کیسے؟


امریکہ میں ایک شخص کو جنسی تعلق کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری لاحق ہو گئی۔ جب اس شخص کی بیوی کو بیماری کے بارے میں علم ہوا تو وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ اس شخص نے اپنی بیوی کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ بے وفائی کا مرتکب نہین ہوا لیکن بیوی نے اس کا موقف ماننے سے انکار کر دیا۔

دی مرر کے مطابق اس شخس کو یہ بیماری اپنی بیٹی سے منتقل ہوئی تھی اگرچہ دونوں میں کسی قسم کا جنسی تعلق نہیں تھا۔ حقیقت یہ تھی کہ بیٹی اس مرض میں مبتلا تھی اور ماں باپ کو علم نہیں تھا۔ اس دوران میں اس لڑکی نے اپنے باپ کا ریزر استعمال کیا تھا جو بعد ازاں اس کے باپ نے استعمال کیا تو جراثیم منتقل ہونے سے وہ ’ہارپس‘ نامی بیماری کا شکار ہو گیا۔

اس لڑکی نے خود یہ واقعہ ایک ویب سائٹ  پر بتایا ہے۔ اس نے لکھا کہ میرے ریزر استعمال کرنے کی وجہ سے میرے باپ کو ہارپس نامی بیماری ہوئی۔ میرے باپ نے بہت کہا کہ اس کا کسی اور عورت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن میری ماں نے یقین نہیں کیا اور وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

میرے ماں باپ شادی سے پہلے جنسی تعلق قائم کرنے کے سخت خلاف ہیں۔ چنانچہ اگر میں انہیں بتاتی ہوں کہ اس بیماری کی وجہ میں ہوں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ میں شادی سے پہلے ہی جنسی تعلق قائم کر چکی ہوں۔ اور اس سے ایک نیا بکھیڑا شروع ہو جائے گا۔ دوسری طرف اگر میں یہ اعتراف نہیں کرتی تو میری ماں میرے باپ کو چھوڑ کر جا چکی ہے اور میرے اصل وجہ نہ بتانے کی صورت میں وہ کبھی واپس نہیں آئے گی اور دونوں ہمیشہ کے لیے الگ ہو جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).