نوّے کی دہائی کا متنوع میامی


اسّی کی دہائی کے آخر اور نوے کی دہائی کے اوائل میں جب میامی کا ساحلی شہر مالیاتی مسائل اور جرائم کی اونچی شرح کے ایک دور سے نکل رہا تھا تو اس وقت علاقے کی متنوع اور لذتیاتی ثقافت کو ایک نئی فوٹو کتاب میں عکس بند کیا گیا ہے۔

فوٹوگرافر اور فلم ساز بیری لوئس نے اسّی کی دہائی کے آخر میں لندن سے متواتر جنوبی فلوریڈا میں میامی آنا شروع کر دیا اور یہاں پر وہ لوگوں کے علاوہ سڑکوں کے مناظر کی تصاویر بناتے تھے۔

منشیات کی تجارت سے منسلک جنگ کی وجہ سے جن مسائل سے میامی کا شہر گزر رہا تھا میامی بیچ 1998 تا 1995 نامی اس کتاب میں مصنف اور فوٹوگرافر بل ہیز نے ان کا سیاق و سباق قلم بند کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ستّر کی دہائی کے وسط میں ایک مقامی پولیس افسر نے اس شہر کو دنیا کی خطرناک ترین جگہ قرار دیا تھا۔‘

’شہر میں ایک چوتھائی ہلاکتیں مشین گن کی فائرنگ سے ہوتی تھیں، پندرہ فیصد عوامی مقامات پر قتل ہوتے تھے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق منشیات سے ہوتا تھا۔‘

’امریکہ کا سفید فام متوسط طبقہ کوکین کی محبت میں مبتلا ہو گیا تھا اور ملک میں آنے والی 80 فیصد کوکین مائیئیمی سے آتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پھر اس کی تجارت سے منسلک ایک جنگ لگی ہوئی تھی۔‘



وقت کے ساتھ ساتھ شہر کی صورتحال بہتر ہونے لگی اور نوے کی دہائی کے اوائل میں میامی بیچ اپنی شان و شوکت اور لذتیت پسندی کو لوٹنے لگا۔

’سیاح لوٹنے لگے، اوشن ڈرائیو اور واشنگٹن ایونیو پر چہل قدمی کرتے وہ لاطینیوں، ہم جنسی پرستوں، خواجہ سراؤں، اور سر پر بیٹ باکس اٹھائے ناچتے نوجوانوں سے ملنے جلنے لگے۔‘


’اور پھر میامی میں فیشن اور ڈیزائن کی دنیا جیسے برسنے لگی۔ پارٹی لائف تو جیسے خود کار طریقے سے بڑھ رہی تھی۔ کوئی بھی کاروبار بند ہوتا تو وہاں نائٹ کلب کھول دیا جاتا۔‘


’ساؤتھ بیچ میں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔۔۔ آپ کچھ بھی پہن سکتے تھے، آپ کا رویہ بالکل عجیب و غریب ہو سکتا تھا، اچھے ذوق کی جگہ کوئی بھی ذوق نہ ہونا عام ہوگیا۔‘




میامی بیچ 1988-1995 ہوکسٹن منی پریس نے شائع کی ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp