کرکٹ ورلڈ کپ 2019: میچز دو سو ملکوں میں دیکھے جائیں گے


کرکٹ ورلڈ کپ

انگلینڈ اور ویلز میں 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلے دنیا کے دو سو ملکوں اور خطوں میں ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجٹل پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیے جانے کے علاوہ اس بار پہلی مرتبہ انڈیا، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سیمنیا گھروں میں بھی دکھائیں جائیں گے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی طرف سے منگل کو ورلڈ کپ کے مقابلوں کو دنیا کے کونے کونے تک براہ راست نشر کرنے کے انتظامات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انڈیا، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں لائیو میچ سینما گھروں میں دکھانے کے لیے ‘سنی پلیکس’ کو حقوق دے دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چند میچ انڈیا میں ‘انوکس’، متحدہ عرب امارات میں ‘نوا’ اور ‘ریل’ اور بحرین میں ‘نوا’ پر دکھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: میچ کا ٹکٹ نہیں تو سینما کا ٹکٹ لے لیں

پاکستان کی نئی ورلڈ کپ کِٹ ماضی کے مقابلے میں کیسی ہے؟

ورلڈ کپ چارٹ

آئی سی سی کے نشریاتی حقوق رکھنے والے عالمی نشریاتی ادارے ‘سٹار سپورٹس’ نے مخلتف ملکوں کے 25 نشریاتی اداروں کو عالمی کپ نشر کرنے کے حقوق دئیے ہیں اور پاکستان میں حسب معمول یہ حقوق پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) اور نجی ٹی وی چینل ٹین سپورٹس کے پاس ہیں۔

عالمی کپ کے میچوں کی کمنٹری کے لیے سٹار سپورٹس نے دنیا کے پچاس بہترین کرکٹ مبصروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جو مختلف زبانوں میں کمنٹری اور ماہرانہ تبصرے پیش کریں گے۔

انڈیا میں سات علاقائی زبانوں میں کمنٹری نشر کی جائے گی ان میں ہندی، تامل، تلیگو، کناڈا، بنگلہ اور مراٹھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چند میچ ’ایشیا نٹ پلس‘ پر ملیالم میں بھی نشر ہوں گے۔

عالمی کپ کے مقابلے انڈیا میں سٹار سپورٹس ، انگلینڈ اور رپبلک آف آئرلینڈ میں سکائی سپورٹس، جنوبی افریقہ اور صحرائے افریقہ کے زیریں علاقوں میں سپر سپورٹس، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں او ایس این، آسٹریلیا میں فوکس سپورٹس اور چینل نائیں، امریکہ میں ولو ٹی وی، نیوزی لینڈ میں سکائی اور پرائم ٹی وی، جزائر غرب الہند میں ای این پی ایس، بنگلہ دیش میں غازی ٹی وی اور بی ٹی وی، سری لنکا میں ایس ایل آر سی، چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں فوکس نیٹ ورک گروپ، ایشیا اور بحرالکاہل میں ڈی جی سیل اور یورپ اور وسط ایشیا میں یپ ٹی وی پر دکھائیں جائیں گے۔

اس سال پہلی مرتبہ افغانستان کی ٹیم عالمی کپ کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔ اسی بنا پر افغانستان میں ریڈیو پر براہ راست کمنٹری ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان پر نشر کرنے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ نشریات ملک کی تقریباً 60 فیصد آبادی تک پہنچیں گی جو دو کروڑ افراد بنتے ہیں۔

کینیڈا میں ولو ٹی وی عالمی کپ کے مقابلوں سے قبل ایک نیا چینل شروع کرنے والا ہے جس پر تمام میچ دکھائیں جائیں گے۔

انڈیا میں ایک اندازے کے مطاق 30 کروڑ افراد یہ میچ سٹار سپورٹس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘ہاٹ سپورٹس’ پر لائیو سٹریمنگ کے ذریعے بھی میچ دیکھ پائیں گے۔

عمران خان

کرکٹ کے شائقین کو ان میچوں کے بارے میں چلتے پھرتے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے کے لیے دو سو ملکوں میں 12 ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہر میچ کے ہر گھنٹے کی چھ منٹ کی کوریج بھی دستیاب ہو گی۔ اس کے علاوہ میچ پر تبصرے، کپتانوں اور کوچز کی میچ کے بعد پریس کانفرنسیں اور میچ کی ہائی لائٹس سمارٹ فون پر بھی دیکھی جا سکیں گی۔

پاکستان میں یہ ڈیجیٹل کپ دکھانے کے حقوق ‘کرک ان گف’ نے حاصل کیے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32541 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp