پاکستان نے 86 روز کے بعد بھارتی ایئر لائن کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دیں


لاہور (اے پی پی ) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دیں۔ تفصیلات کے مطابق 86 روز کے بعد پاکستانی فضائی حدود کو بھارت کے لیے کھول دیا گیا۔

’دہلی سے یوکرائن جانے والا مسافر طیارہ پاکستانی حدود میں گزشتہ روز داخل ہوا‘ یوکرائن انٹرنیشنل کی پرواز 392 کا بوئنگ 767 طیارہ پاکستانی حدود سے داخل ہو کر یوکرائن میں لینڈ ہوا۔ پاکستان کی فضائی حدود میں طیارے کی فضائی بلندی 27 ہزار 749 فٹ تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).