ورلڈ کپ 2019: وارم اپ میچ میں افغانستان کی پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست


وارم اپ میچ

افغانستان نے ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا جو افغانستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔

برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں امام الحق اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 47 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

’وہاب اور عامر کی شمولیت سے بولنگ اٹیک بہتر ہوا ہے‘

’میرا تو خیال تھا کہ بولنگ پاکستان کی طاقت ہے‘

’بھئی کیسے بنا لیتے ہو ایسی وکٹیں؟‘

بابر اعظم

فخر زمان 19 رنز بنا کر محمد نبی کا شکار بن گئے جب کہ اسی اوور میں حارث سہیل بھی صرف ایک رن بنا کر محمد نبی کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ 12 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ کے لیے بابراعظم اور شعیب ملک کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 44 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک محمد نبی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور وہ 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 13 رنز، عماد وسیم 18 جبکہ حسن علی صرف 6 رنز اسکور کر سکے۔

افغانستان کی ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔

وارم اپ میچ

PA

افغانستان کی پہلی وکٹ 80رنز پر گری جب حضرت اللہ 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 119 کے اسکور پر رحمت شاہ 32 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر سمیع اللہ شنواری اور حشمت اللہ شاہدی نے 49رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

سمیع اللہ 22 رنز بنا کر جبکہ اصغر افغان سات رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، عماد وسیم نے دو، شاداب خان اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 26 مئی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp