جاپان کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھنے پہنچ گئے


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار روزہ دورہ جاپان میں وہاں کی روایتی سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’نہایت ہی زبردست شام تھی۔‘

صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب وہ ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں سمر گرینڈ سومو ٹورنامنٹ دیکھنے گئے۔

صدر ٹرمپ نے مقابلے کے فاتح کو انعام بھی دیا۔

Donald Trump and First Lady Melania Trump watch a sumo battle. 26 May 2019

وہاں جانے سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ سومو کے کھیل سے ہمیشہ سے متحیر رہے ہیں
US President Donald Trump and First Lady Melania Trump are accompanied by Japan's Prime Minister Shinzo Abe and his wife Akie Abe

ٹوکیو سٹیڈیم کی گیارہ ہزار سیٹوں میں سے ایک ہزار سیٹوں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم آبے اور ان کے ساتھی اور سیکورٹی ٹیموں کے لیے مختص کر دی گئی تھیں۔
Donald Trump and First Lady Melania Trump watch a sumo battle. 26 May 2019

سومو جاپان کا مقبول ترین کھیل ہے اور اس کی شروعات کئی سو سال قبل ہوئی تھیں۔ اس کھیل میں دو پہلوان آمنے سامنے ایک چھوٹے سے چبوترے پر کھڑے ہوتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سامنے والے کو اس سے باہر گرا دیں۔
President Donald Trump watches a sumo battle during the Summer Grand Sumo Tournament in Tokyo on May 26, 2019

25 سالہ آسونایاما اس مقابلے کے فاتح بنے
Donald Trump prepares to present the President's Cup to wrestler Asanoyama, winner of the Summer Grand Sumo Tournament at Ryogoku Kokigikan Sumo Hall in Tokyo, Japan May 26, 2019

جیتنے والے پہلوان کو اس مقابلے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ٹرافی انعام میں دی گئی
President Donald Trump presents the President's Cup to sumo wrestler Asanoyama in Tokyo on May 26, 2019

صدر ٹرمپ نے مقابلے میں شرکت کرنے والے پہلوانوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ٹرافی اگلے کئی سالوں تک استعمال ہوگی
Police officers look on during a protest against President Donald Trump's forthcoming meeting with Emperor Naruhito, on May 26, 2019 in Tokyo, Japan

صدر ٹرمپ کے لیے متعین سکیورٹی کی وجہ سے سومو مقابلہ دیکھنے آنے والے کئی شائقین کے لیے باعث مشکل بنا

.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp