پیپلزپارٹی نے چیئر مین نیب کے وڈیو اسکینڈل پر حکومتی تحقیقات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا


پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جو ویڈیو لیک ہوا ہے، اگر اس میں ہراسانی ثابت ہوتی ہے تو اس معاملے کی بھی انکوائری ہونی چاہئے جو پارلیمنٹ کے ذریعے ہو، حکومت انکوائری نہیں کر سکتی کیونکہ حکومت پر تو خود الزام ہے اور نہ ہی ہم حکومت کی انکوائری کو تسلیم کریں گے۔

نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جو خطرہ ہوتا ہے، وہ اندر سے ہوتا ہے۔ یہ اتنی کمزور حکومت ہے جس کی نو ماہ میں بھی کوئی سمت طے نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن میں ہم آہنگی ہے، پارلیمنٹ کے باہر ہر پارٹی کے اپنے کارکن ہیں۔ مریم اور بلاول اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جب چیئرمین نیب کا ویڈیو سیکنڈل آیاتو پیپلز پارٹی نے اس پر سیاست نہیں کی۔ ہماری پارٹی کا موقف یہ ہے کہ چیئر مین نیب کے معاملے کی پارلیمنٹ کے ذریعے تحقیقات ہونی چاہئے۔ اس کا دوسرا پہلو بھی ہے اور وہ یہ کہ جو ویڈیو لیک ہوا ہے، اگر اس میں ہراسانی ثابت ہوتی ہے تو اس معاملے کی بھی پارلیمنٹ کے ذریعے انکوائری ہونی چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).