انڈین سکول میں فیس کی عدم ادائگی سے بازو پر مہر


ٹھپا

13 سالہ لڑکے نے اس ‘ذلت آمیز’ واقعے کے بعد سکول جانے سے انکار کر دیا ہے

انڈیا کے صوبہ پنجاب میں ایک سکول نے فیس نہ دینے پر طالب علم کے بازو پر ادائیگی نہ کرنے سے متعلق مہر لگا دی، جس کے بعد حکام نے اس واقعے پر تحقیق شروع کر دی ہے۔

13 سالہ لڑکے کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس ’ذلت آمیز‘ واقعے کے بعد اس نے سکول جانے سے انکار کر دیا ہے۔

لدھانیا میں اس نجی سکول کے پرنسپل نے یہ واقعہ تسلیم کیا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ بچے کے بازو پر ٹھپا صرف اس لیے لگایا گیا تھا کیونکہ وہ ’اپنی نوٹ بُک بھول گیا تھا‘۔

انھوں نے کہا حالانکہ ٹھپا دھویا جا سکتا ہے، استاد کا یہ عمل پھر بھی غلط تھا۔

سکول کا کہنا ہے کہ طالب علم کے خاندان نے متعدد بار یاد دہانی کے باوجود دو مہینے سے فیس نہیں بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیے

’آپ کا سکول‘

وزیرستان: ’سکول کے باہر طالبان پھرتے تھے‘

طالبات کے لیے بائیک ٹو سکول منصوبہ

لیکن خاندان کے مطابق یہ واقعہ ’نامناسب‘ تھا۔

لڑکے کے والد خود رکشا چلاتے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی پنجابی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فیس مانگنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے‘۔ ان کے مطابق انھوں نے سکول سے فیس بھرنے کے لیے وقت بھی مانگا تھا لیکن اب ان کا پورا خاندان ’شرمندگی‘ محسوس کر رہا ہے۔

ضلعے کے تالیمی افسر سورنجیت کور نے کہا ہے کہ سکول نے ’بالکل غلط کیا‘ اور انھوں نے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عہد کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp