دنیا کی سب سے چھوٹی وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچی ہسپتال سے گھر روانہ


Premature baby in intensive care at Sharp Mary Birch Hospital

سیبی کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے

امریکہ کہ ایک ہسپتال میں محض 245 گرام وزن کے ساتھ وقت سے پہلے پیدا ہونے والے ایک بچی زندہ رہنے میں کامیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دی گئی ہیں۔

’سیبی‘ نامی اس ننھی بچی کا وزن اتنا ہی تھا جتنا کہ ایک سیب کا ہوتا ہے اور وہ دسمبر 2018 میں حمل کے 23ویں ہفتے اور تین دن بعد ہی پیدا ہو گئیں۔

کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں زندگی کی جنگ لڑتی اس بچی کو شارپ میری بریچ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر نے سیبی کے والدین کو بتایا کے وہ شاید محض چند گھنٹے ہی زندہ رہ پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

زندگی بچانے والی دوا جسے دنیا بھول گئی تھی

گاڑی میں ہی زچگی کی تربیت

بچی جو دو بار پیدا ہوئی

لیکن پانچ ماہ بعد انھیں جب ہسپتال سے فارغ کیا گیا تو تمام تر توقعات کے برعکس ان کا وزن 2.5 کلو ہو چکا تھا۔

سیبی کی دیکھ بھال کرنے والی ایک نرس کا کہنا تھا اس بچی کی بحالی اور ہسپتال سے جانے تک کا مرحلہ ایک معجزہ ہے۔

سیبی وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں میں زندہ رہ جانی والی اب تک کی سب سے چھوٹی بچی ہیں۔

Premature baby in intensive care at Sharp Mary Birch Hospital

سیبی پانچ ماہ تک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت میں رہیں

اس سے پہلے یہ ریکارڈ جرمنی کی ایک بچی کا تھا جو 2015 میں پیدائش کے وقت 252 گرام کی تھی۔

رواں برس جاپان میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا وزن 268 گرام تھا۔ اور اسے اب تک وقت کے پہلے پیدا ہو کر زندہ بچ جانے والا بچہ سردار دیا جا رہا تھا۔

سیبائی کی ماں نے انہیں مقرر وقت سے تین ماہ قبل ہی ایک ہنگامی سی سیکشن کے ذریعے جنم دیا۔ ان میں پری ایکلمزیا کی تشخیص ہوئی تھی جو کہ حمل کے دوران ایک ایسی پیچیدگی ہے جس میں بلڈ پریشر ہائی ہو جانے سے ماں اور بچے دونوں کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔

ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سیبائی کی ماں نے کہا ’یہ میری زندگی کا خوف ناک ترین دن تھا۔‘

’میں ان سے کہتی جا رہی تھی کہ وہ نہیں بچے گی۔ میرے صرف 23 ہفتے ہوئے ہیں۔‘

Premature baby in intensive care at Sharp Mary Birch Hospital

پیدائش کے وقت سیبائی کا وزن 245 گرام تھا

وہ وقت سے اتنا پہلے پیدا ہو گئیں کہ ڈاکٹرز نے انہیں ’مائیکرو پریمی‘ قرار دیا جو 28 ہفتوں سے بھی پہلے پیدا ہو گئیں۔ ہسپتال کے مطابق بچے عموماً 42 ویں ہفتے میں پیدا ہوتے ہیں۔

ہسپتال کے مطابق وہ اتنی چھوٹی تھیں کہ طبی عملے کی ہتھیلی پر پوری آ رہی تھیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق سیبائی کی بقا اس لیے ممکن ہوئی کیونکہ پیدائش کے وقت انہیں کوئی پیچیدگیاں درپیش نہیں تھیں۔

ہسپتال کے مطابق سیبائی کو وقت سے پہلے پیدا ہونے والی بچوں کو پیش آنے والی طبی مسائل مںی سے کسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جن میں سے دماغ میں خون کا رسنا یا پھیپھڑوں اور دل کے مسائل۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp