چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی نے جنوبی افریقہ کے قدم چوم لیے


\"africa\"جنوبی افریقہ نے کگیسو ربادا کی تباہ کن باو¿لنگ کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 280 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی تاہم سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی۔
سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ نے 52 رنز تین کھلاڑی سے اپنی دوسری نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو اسے میچ میں فتح کیلئے مزید 332 رنز درکار تھے تاہم پہلی اننگ میں سات وکٹیں لینے والے کگیسو ربادا دوسری اننگ میں بھی انگلش باو¿لرز کیلئے ڈراو¿نا خواب ثابت ہوئے۔سکور میں چھ رنز کے اضافے کے ساتھ ہی مورنے مورکل نے جیمز ٹیلر کو چلتا کیا جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود جو ئے روٹ بھی اسی مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔58 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں انگلینڈ کی شکست واضح ہو چکی تھی۔ بین سٹوکس اور کرس ووکس نےاسکور کو 83 تک پہنچایا تھا کہ ربادا انگلش باو¿لرز پر برس پڑے۔
مورنے مورکل نے بین اسٹوکس کو آو¿ٹ کیا تو دوسرے اینڈ سے ربادا نے شاندار اسپیل کراتے ہوئے آخری چاروں وکٹیں اپنے نام کر لیں۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جنوبی افریقہ نے 280 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے چھ اور مورنے مورکل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔یہ جنوبی افریقہ کی 9 ٹیسٹ میچوں کے بعد کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی کامیابی ہے جہاں اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف بارش سے متاثرہ سیریز ڈراہو نے کے بعد انہیں ہندوستان کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے شکست ہوئی تھی.
تاہم اس میچ میں فتح کے باوجود انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی جہاں اس نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔ربادا کو میچ میں 13 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments