خیبر پختون خوا کے عوام کو بجلی میں ان کا حق نہیں ملتا: جہا ں داد


\"bijli\"پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختون خوا کو بجلی میں ان کا حق نہیں ملتا تو وہ سی این جی کیس کی طرح اس مسئلے کو بھی عدالت میں لے کر جائیں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا کہ بجلی خیبر پختون خوا میں پیدا کی جاتی ہے مگر خیبر پختون خوا میں ہی اس وقت سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔جس کے باعث عوام کی نظر میں پی ٹی آئی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اگر بجلی کی تقسیم بہتر انداز سے نہیں کر سکتی تو وہ بھی خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کریں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر وفاقی حکومت اس مسئلے پر غور نہیں کریں گی تو سی این جی کیس کی طرح بجلی کا حق بھی عدالت کے ذریعے حل کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments