کرکٹ ورلڈ کپ 2019: افغانستان کی بیٹنگ مشکلات سے دوچار، چودہویں اوور میں تین آوٹ


افغانستان

افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ انھیں اس وقت مہنگا پڑا

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے چوتھے میچ میں افغانستان کی نوجوان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ایک ایسی وکٹ پر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو وسیم اکرام نے میچ سے قبل بولر کی پیچ قرار دیا۔

اس کا اندازہ میچ کی دوسری گیند پر ہی ہو گیا جب مچل اسٹارک کی ایک گیند پر افغانستان کے اوپنر محد شہزاد کو بولڈ کر دیا۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک افغانستان نے تیرہ اوورز میں 55رنز بنائے تھے اور ان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اس میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے قبل افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ انھیں اس وقت مہنگا پڑا جب ان کے دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

آوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی حشمت اللہ شاہدی تھے جو سپنر زیمپا کا نشانہ بنے۔ وہ زیمپا کی گیند پر شاٹ کھیلنے کے لیے کریز سے باہر آئے اور شاٹ نہ کھیل پائے۔ گیند کیپر کے ہاتھ میں حشمت کا پچھلا پیر چند انچ باہر اور بیلز ہوا میں۔ حشمت وکٹوں میں لگی جلتی بجھتی روشنی کو دیکھتے ہوئے سر جھکا کر پولین کی طرف لوٹ گئے۔

حشمت کی افسردگی بالکل بجا تھی وہ کسی حد تک آسٹریلیوی تیز گیند بازوں کو جھیل گئے تھے اور ان کی اور رحمت شاہ کی شراکت جمنا شروع ہو گئی تھی۔ حشمت اللہ شاہدی نے 34 گیندوں کا سامنا کیا اور18 رنز بنائے۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی ایک سال بعد واپسی ہو رہی ہے

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp