ایم کیو ایم کے 5 مزید یونٹ آفس گرا دئے گئے، 196 سیل


\"altaf\"کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پانچ مزید یونٹ آفسز کو گرا دیا گیا جب کہ شہر میں جاری حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد اب تک کل 196 یونٹ آفسز کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے پارٹی کے \’\’لندن سیکرٹریٹ\’\’ سے منسلک تین پیشہ ور قاتلوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایجنسیز کی کارروائیوں میں میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ملوث متعدد خواتین کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے عزیز آباد میں واقعہ خورشید بیگم میموریل سیکرٹریٹ، جسے پارٹی کے نائن زیرو ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ سیل کیا گیا تھا، اس سے ملنے والے ریکارڈ کو بھی دیکھا جا رہا ہے اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ بھی غیر قانونی طور پر تو تعمیر نہیں کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم نے اپنے آفسز کے گرائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی ہے مگر حکومت کے اس اقدام کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کے امکان سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قانونی راستہ اپنائیں گے۔

Video: MQM office in Kharadar (near Tower) demolished, a total of 13 offices demolished across Karachi so far pic.twitter.com/hqKFdLT1Os

— Khalid khi (@khalid_pk) August 27, 2016

لوکل انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری کے سائے میں شرقی کراچی کے ایم کیو ایم کے آفسز کو بھاری مشینری کی مدد سے گرایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments