زرتاج گل خط واپس لیں: وزیراعظم، زرتاج گل نے خط لکھا ہی نہیں: نیکٹا


نیکٹا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل نے نیکٹا کو کوئی خط نہیں لکھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو خط زیر بحث ہے وہ زرتاج گل کے پرنسپل اسٹاف افسر نے سیکرٹری داخلہ کو لکھا تھا۔ (جیو نیوز)۔

اسلام آباد: (ایکسپریس نیوز )نیشنل کاؤنٹس ٹیررزم اتھارٹی کے سربراہ نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ سربراہ نیکٹا نے شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی سے متعلق خبروں کی وضاحت جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا میں گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لئے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں، 4 رکنی کمیٹی نے12 امیدواروں میں سے شبنم گل سمیت 6 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تاحال محترمہ شبنم گل کی نیکٹا میں تقرری نہیں ہوئی ہے، شبنم گل کی تقرری 19 ویں گریڈ میں ڈیپوٹیشن پر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مانگی گئی ہے، ان کی خدمات ادارے میں دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقی نوعیت کی ہوگی۔ نیکٹا کے سربراہ نے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹس میں شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے برعکس کہا گیا ہے، یہ رپورٹس بے بنیاد ہیں، شبنم گل کی خدمات مکمل طور پر میرٹ پر مانگی گئی ہیں۔

جبکہ دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ”وزیراعظم نے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی بہن کی تقرری کے لئے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں۔ یہ تحریک انصاف کی اخلاقیات کے خلاف تھا جو ہمیشہ سے اقربا پروری کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں کوئِ بھی اپنے رشتے داروں یا دوستوں کو اپنی پوزیشن استعمال کرتے ہوئے پروموٹ نہیں کر سکتا“۔

اسی بارے میں: زرتاج گل کا اپنی بہن کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرانے کے لئے لکھا گیا خط سامنے آ گیا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).