مفتی فواد اپنے کام سے کام رکھیں: شوکت یوسفزئی


خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مفتی فواد کومشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں، حکومت اور علماء کو ٹارگٹ نہ کریں۔

ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ صوبے میں عید کے اعلان سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا تھا، وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کا معاملہ ہے آپ بہتر سمجھتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مفتی منیب کے کہنے پر روزہ رکھا مگر ایک دن پہلے والے روزہ ٹھیک تھا۔ ایک روزہ کا کفارہ ادا کریں گے اور دوبارہ رکھیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ مفتی شہاب الدین کے کہنے پر عید کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان نے فواد چودھری کی ایک عید کی کوششوں پر اعتراض کیا تھا۔ مفتی منیب کہتے ہیں کہ چاند دیکھنے میں سائنس کا کیا کام ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ مفتی منیب کےبی آر ٹی سے متعلق بیان سے ان کی مایوسی کا پتا چلتا ہے، وہ دلائل چھوڑ کر کہتے ہیں صوبائی حکومت نہیں چل سکتی۔ یہ کیا بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں بھی اختلافات ہیں، ہر منصب میں ریٹائرمنٹ ہوتی ہے۔ مفتی منیب کمیٹی سے الگ ہو جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).