انسانوں کی جنسی صحت تباہ کرنے والی دوا کی نشاندہی


سائنسدانوں نے ڈپریشن کے خاتمے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے متعلق خوفناک انکشاف کیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ میں کیے گئے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”ڈپریشن سے نجات کی ادویات مردوں کی جنسی صحت کو تیزی سے تباہ کر رہی ہیں۔ “

یہ سروے ڈپریشن کے 1000مریضوں پر مشتمل تھا، جس میں معلوم ہوا کہ سروے میں شامل ڈپریشن سے نجات کی گولیاں کھانے والے مردوں کی جنسی صحت  58 سے 70 فیصد تک تباہ ہو چکی تھی۔ سروے میں شامل جو لوگ ایس ایس آر آئیز (Selective serotonin re-uptake inhibitors) لے رہے تھے ان کی جنسی صحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی اور یہی وہ دوا ہے جو ڈپریشن کے مریضوں کو سب سے زیادہ تجویز کی جاتی ہے۔

تحقیقاتی نتائج کے مطابق ان ادویات کا خواتین کی جنسی صحت پر بھی اتنا ہی منفی اثر پڑتا ہے۔ سروے میں شامل یہ ادویات کھانے والی خواتین نے بتایا کہ پہلے کی نسبت اب ان کی جنسی خواہش 70فیصد تک کم ہو چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).