فواد چوہدری نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں واضح اعلان کر دیا


وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں۔

رہنما تحریک انصاف اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات میں پارٹی سے ناراض نہیں، دوسری بات پیپلزپارٹی کا کوئی مستقبل نہیں اور تیسری بات نبیل گبول کو خود پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا جب کہ چوتھی بات میں ہی پی ٹی آئی ہوں اور خود کو کون چھوڑتا ہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما نبول گبول نے دعویٰ کیا تھا کہ فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان نے لے لی جس کی وجہ سے وہ پارٹی سے نالاں ہیں، مچھلی پانی کے بغیر اور جیالا پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطہ ہو چکا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).