شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: بھارت نے مودی عمران ملاقات کی خبروں پر واضح اعلان کر دیا


بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 اور 14 جون کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بھارت نجی تھا۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مئی میں بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی تھی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ عمران خان کی مبارکباد کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا تھا کہ ‘شکریہ عمران خان، میں آپ کی نیک خواہشات پر آپ کا تہ دل سے شکر گزار ہوں’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).