کرکٹ ورلڈ کپ 2019: بنگلہ دیش اور انگلینڈ کارڈف کے میدان پر مدِ مقابل


بنگلہ دیش انگلینڈ

پچھلے دونوں ورلڈ کپ مقابلوں میں انگلینڈ کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے جہاں آج میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ اس ٹورنامنمٹ کا 12واں میچ ہے جو کارڈف کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ان دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیلے ہیں جن میں انھیں ایک میں فتح جبکہ دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا لیکن اگلے ہی میچ میں پاکستان نے اسے 14 رنز سے شکست دے دی تھی۔

دوسری طرف بنگلہ دیش نے بھی اپنے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی البتہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ان کا مقدر بنی۔

یہ بھی پڑھیے

#CWC19: انگلش میدانوں سے جڑی پاکستان کی اچھی بری یادیں

’یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہو گا: کلائیو لائڈ

وہ میچ جہاں سے کرکٹ ورلڈ کپ کا سلسلہ شروع ہوا

اس میچ میں انگلینڈ میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔ فاسٹ بولر لائم پلنکٹ سپنر عادل رشید کی جگہ ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک تین بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ پچھلے دونوں ورلڈ کپ مقابلوں میں جیت بنگلہ دیش کے حصہ میں آئی ہے جبکہ سنہ 2007 کے ورلڈ کپ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مجموعی طور پر ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 20 ایک روزہ میچوں میں بنگلہ کو چار جبکہ انگلینڈ کو 16 میچوں میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp