کرکٹ ورلڈ کپ 2019: رائے کی سنچری، بٹلر کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کے 300 رنز مکمل


رائے

انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک روزہ میچوں میں اپنی نویں سنچری مکمل کی

کرکٹ کا 12واں عالمی کپ اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے جہاں آج بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ نے 45 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے۔ انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن اور جوس بٹلر اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پہلا پاور پلے انگلینڈ کے نام رہا جس میں انگلینڈ کے اوپنرز نے بغیر کسی نقصان کہ 67 رنز بنا کر بنگلہ دیشی بولرز پر دباؤ بڑھا دیا۔ اگلے دس اوورز میں انگلینڈ نے پر اعتماد بیٹنگ جاری رکھی تاہم کپتان مشرفی مرتضیٰ نے بیئرسٹو کو آؤٹ کر کہ انگلش اوپنرز کی 128 رنز کی شراکت توڑی۔

لیکن جیسن رائے کریز پر ڈٹے رہے اور 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک روزہ میچوں میں اپنی نویں سنچری بنا لی۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے آل راؤنڈر معین علی کی جگہ فاسٹ بولر لائم پلنکٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اوپنرز

انگلینڈ کی طرف سے جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو اننگز کا آغاز کر رہے ہیں

انگلینڈ کی ٹیم میں اوئن مورگن (کپتان)، جونی بیئرسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، لائم پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن رائے، بین سٹوکس، کرس ووکس، مارک ووڈ اور جوفرا آرچر شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محموداللہ، شکیب الحسن، محمد متھن، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن مراز اور مستفیظ الرحمٰن شامل ہیں۔

یہ اس ٹورنامنمٹ کا 12واں میچ ہے جو کارڈف کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ان دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیلے ہیں جن میں انھیں ایک میں فتح جبکہ دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا لیکن اگلے ہی میچ میں پاکستان نے اسے 14 رنز سے شکست دے دی تھی۔

دوسری طرف بنگلہ دیش نے بھی اپنے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی البتہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ان کا مقدر بنی۔

یہ بھی پڑھیے

#CWC19: انگلش میدانوں سے جڑی پاکستان کی اچھی بری یادیں

’یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہو گا: کلائیو لائڈ

وہ میچ جہاں سے کرکٹ ورلڈ کپ کا سلسلہ شروع ہوا

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک تین بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ پچھلے دونوں ورلڈ کپ مقابلوں میں جیت بنگلہ دیش کے حصہ میں آئی ہے جبکہ سنہ 2007 کے ورلڈ کپ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مجموعی طور پر ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 20 ایک روزہ میچوں میں بنگلہ کو چار جبکہ انگلینڈ کو 16 میچوں میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp