عمران خان کا پلس پوائنٹ، ان کے سب مخالفین چور ہیں:  شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کا پلس پوائنٹ بتاتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب کے مخالفین چور ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے پاک فوج کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوان نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف اب بھی وکٹ کے دونوں طرف کی سیاست کر رہے ہیں،میں بتا چکا ہوں نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے لئے راستہ بناتے ہیں۔

شیخ رشید نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ وہ ڈی آئی خان میں اپنی زمینوں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ ان کے مخالف چور ہیں، میرے بارے میں باتیں کرنےوالے سب جیل کا مال ہیں۔ بڑی اسکرین پر کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 28 اگست کو میرا سال پورا ہو جائے گا، خود کو قوم کے سامنے پیش کروں گا۔ پاکستان ریلوے نے اس عید پر ایک ارب روپے کا بزنس کیا، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد سندھ کا دورہ کر رہا ہوں۔ صوبے میں ریلوں کا جال بچھا رہا ہوں۔ مجھے اب پتا چلا کہ چینی مافیا سبسڈی لے گیا، میں وزیراعظم عمران خان سے اس مافیا کے متعلق بات کروں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).