اینکر پرسن غریدہ فاروقی گھر کی چھت سے گر گئیں


نجی ٹی وی آج نیوز سے وابستہ اینکر پرسن غریدہ فاروقی اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہو گئیں۔ غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں ان کے پاﺅں پر چڑھا ہوا پلاسٹر نظر آرہا ہے۔ اینکر پرسن نے بتایا کہ وہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہوئی ہیں۔

غریدہ فاروقی نے بتایا کہ وہ چھت پر اپنی بلی کو بچانے کیلئے گئی تھیں لیکن خود ہی زمین پر آگریں جس کے باعث ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور انہیں جسم کے مختلف حصوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے اور ٹانکے لگانے پڑے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی غریدہ فاروقی کی صحت یابی کے لئے دعا کی جس پر اینکر پرسن نے خاتون سیاستدان کا شکریہ ادا کیا۔ ’محترمہ مریم نواز صاحبہ، آپ نے ہمیشہ ہی مہربانی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے جس کیلئے میں آپ کی شکر گزار ہوں ‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).