سٹیج پر ایک بوسے کی وجہ سے شلپا شیٹی مشکل میں پھنس گئی تھیں


بالی ووڈ کی سپر اسٹار شلپا شیٹی آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ شلپا شیٹی نے اپنی اداکاری کے لئے بھارتی فلم انڈسٹری میں عروج پایا لیکن ایک موقع ایسا بھی آیا جب ایک بوسے نے شلپا شیٹی کو بہت مشکل میں ڈال دیا تھا۔ ایک زمانے میں دنیا کے سب سے سیکسی مرد کا خطاب حاصل کرنے والے امریکی اداکار رچرڈ گئیر فلموں کے علاوہ ایک اور وجہ سے ہندوستانی میڈیا میں چھا گئے تھے۔

یہ 2007 کی بات ہے جب رچرڈ گئیر نے اسٹیج پر ‘دیسی لڑکی’ شلپا شیٹی کے رخسار کے سرعام بوسے لئے تھے۔ اس بوسے کے بعد ہندوستان میں ہر کسی کو پتہ چل گیا کہ رچرڈ گیئر کون ہیں۔

دہلی میں ایڈز کے بارے میں عوامی آگہی کا ایک پروگرام ہو رہا تھا۔ اس پروگرام میں شلپا شیٹی اور رچرڈ گئیر بطور مہمان پہنچے تھے۔ جب شلپا شیٹی رچرڈ گئیر کو لے کر اسٹیج پر آئیں اور کچھ بولنے لگیں تو رچرڈ ان کے ہاتھ پر بوسہ دینے لگے۔ اس کے بعد انہوں نے شلپا شیٹی کو گلے لگایا اور ان کے رخسار کے سرعام بوسے لینے لگے۔ رچرڈ گئیر اور شلپا شیٹی کا یہ ویڈیو ہر طرف چھا گیا تھا۔ اس پر دونوں کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد رچرڈ نے اس پر سرعام معافی مانگی تھی۔ اس دوران یہ معاملہ اتنا گرم ہو گیا کہ راجستھان کی ایک مقامی عدالت نے شلپا شیٹی اور رچرڈ کے خلاف گرفتاری کا حکم بھی دے دیا تھا۔

2004 میں آئی ایک فلم’ پھر ملیں گے‘ میں شلپا نے ایک ایڈ زدہ عورت کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم میں وہ فلم فئیر ایوارڈ کے لئے نامزد بھی ہوئیں۔ شلپا نے اپنی اس فلم سے ہوئی ساری کمائی ایڈز متاثرین کے نام کر دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).