دنیا کی پہلی خاتون جو حسب خواہش اپنی چھاتیاں بڑی یا چھوٹی کرنے پر قدرت رکھتی ہے


جرمنی میں ایک خاتون جب چاہے اپنی چھاتیاں پھلا کر بڑی کر لیتی ہے اور جب چاہے چھوٹی۔ یہ خاتون درحقیقت ٹرانس جینڈر ہے، یعنی سرجری کے ذریعے مرد سے عورت بنی ہے اور اس نے 13 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 24لاکھ 76ہزار روپے) کی لاگت سے ایسی چھاتیاں لگوائیں ہیں جو ’اِن فلیٹ ایبل‘ (Inflatable) ہیں اور کسی بھی وقت چھوٹی یا بڑی کی جا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس 26 سالہ خاتون کا نام آئیوانا ولادیسلاوا (Ivana Vladislava) ہے جو جرمنی کے دارالحکومت برلن کی رہائشی ہے۔ اس نے 11سال کی عمر سے ہی جنس تبدیل کرانی شروع کر دی تھی اور نسوانی ہارمون کی گولیاں کھانی شروع کر دی تھیں۔ 18 سال کی عمر کو پہنچ کر اس نے سرجری کروانی شروع کی اور متعدد آپریشن کروانے کے بعد مکمل عورت بن گئی۔ وہ دنیا کی پہلی عورت ہے جس نے یہ ’اِن فلیٹ ایبل‘ چھاتیاں لگوائی ہیں جو پھول کر’پی کپ‘ سائز کی ہو جاتی ہیں اور کم ہو کر نارمل ’جے کپ‘ سائز میں آ جاتی ہیں۔

آئیوانا کا کہنا تھا کہ ”میری خواہش تھی کہ میری چھاتیاں اتنی بڑی ہوں، جتنی بڑی ہونا ممکن ہو سکے۔ چنانچہ میں نے یہ چھاتیاں امپلانٹ کروا لیں جو پانی والے غبارے جیسی ہیں، ان میں سیلین سلوشن بھرا جاتا ہے۔ میں جب چاہوں چھاتی میں سوئی چبھو کر انہیں چھوٹا کر لیتی ہوں اور جب چاہوں سیلین سلوشن بھر کر انہیں دوبارہ بڑا کر لیتی ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).