حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس آصف کھوسہ


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ حکو مت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی میں کیمبرج یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، یہاں پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے ججز پر اعتماد کریں، وہ انصاف کریں گے، حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).