صرف انسان ہی نہیں طوطے بھی مصری فٹبالر محمد صلاح کے گن گانے لگے


صلاح

برطانوی فٹبال کلب لیور پول کے مداح تو مصری کھلاڑی محمد صلاح کے گیت گاتے ہی ہیں لیکن اب ان کے پرستاروں میں ایک ایسا طوطا بھی شامل ہو گیا ہے جو محمد صلاح، محمد صلاح کا گیت گنگناتا ہے۔

یہ ایک افریقن سرمئی رنگ کا طوطا ہے جس کا نام ’کیلو‘ ہے۔

اس طوطے کی مالکن لنڈا بتاتی ہیں کہ وہ ان کے پاس تب سے ہے جب اس کی عمر محض 13 ہفتے تھی۔

رواں سال اکتوبر میں کیلو پانچ سال کا ہو جائے گا۔

https://twitter.com/BBCNWT/status/1136294424303022081

لنڈا خود لیور پول کی فین ہیں ان کا کہنا ہے کہ کیلو نے ’مو صلاح` گانا کہیں سنا اور تب سے اسے گنگنانا شروع کر دیا۔

وہ کہتی ہیں ’اب تو اسے گانے کے سارے الفاظ رٹ گئے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

مصر کا ترپ کا پتا محمد صلاح جو فِٹ نہ تھا

’مصریوں کو پہلے کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا‘

ایوارڈ محمد صلاح کا، تالیاں مکہ صلاح کے لیے

محمد صلاح کا کہنا ہے کہ مداحوں نے ویسے تو ان کے لیے بہت سے گانے بنائے ہیں لیکن ان سب میں ان کا پسندیدہ گانا وہ ہے جس میں انھیں ’ایجیپٹین کنگ (مصری بادشاہ)‘ پکارا جاتا ہے۔

https://twitter.com/LFC/status/999963789041680384

سٹیون گیراڈ کے بعد محمد صلاح 15 گولز کے ساتھ لیور پول میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سٹیون کا سکور 21 ہے۔

ٹائمز میگزین نے اس سال انھیں 100 بااثر افراد کی فہرست میں بھی شامل کیا۔

محمد صلاح نے حال ہی میں لیور پول کو چیمپیئنز لیگ کا فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاید اسی وجہ سے اس بار عید کے موقع پر مصر میں ان کے آبائی علاقے نیگرگ میں ان گھر کے باہر کافی مجمع اکھٹا ہو گیا۔

https://twitter.com/Yallakoranow/status/1136132545240809472

صلاح کو اپنی ذاتی زندگی میں صحافیوں اور مداحوں کی یہ مداخلت کچھ پسند نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز تک پڑھنے نہیں جا سکے۔

https://twitter.com/MoSalah/status/1136114818782547968

عربی میں کی گئی اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’اس کا پسندیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ احترام اور پیشہ وارانہ مہارت کی کمی ہے۔‘

صلاح سنیچر کو یورپ کا سب سے بڑا فٹ بال ٹائٹل یو ای ایف اے کپ جیتنے کے بعد قاہرہ پہنچے تھے۔ اب وہ 21 جون سے شروع ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز میں حصہ لیں گے جس کی میزبانی مصر کر رہا ہے۔

گذشتہ سال موسمِ گرما میں ورلڈ کپ کے بعد ان کے گھر کا پتہ لیک ہو گیا تھا اور تب بھی ہزاروں افراد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے تھے۔

لیکن اس وقت صلاح باہر جا کر اپنے مداحوں سے ملے اور آٹوگراف دینے کے علاوہ ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔

میگی

محمد صلاح اپنی بیوی میگی صلاح اور بیٹی مکہ کو اپنی کامیابی کی بڑی وجہ سمجھتے ہیں۔

میگی سے صلاح کی پہلی ملاقات مصر میں سکول کے دنوں میں ہوئی تھی۔

سنہ 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے دونوں ساتھ ہیں اور میگی میچوں کے دوران سٹینڈز سے صلاح کا حوصلہ بڑھاتی آئی ہیں۔

لیکن سنہ 2018 میں جب صلاح نے پریمیئر لیگ کے میچ میں گولڈن بوٹ جیتا، تب پہلی مرتبہ میگی اور مکہ نے انھیں فیلڈ میں جوائن کیا اور اس طرح وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

میچ کے اختتام پر پچ پر مدعو کر کے جب انھیں گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا تو ان کی بیٹی مکہ صلاح فٹبال کے ساتھ کھیلتی کھیلتی میدان میں آ گئیں جس پر شائقین نے انھیں بھر پور داد دی۔

مکہ

صلاح اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتًا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ذاتی زندگی کی جھلک بھی دکھاتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 28 ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔

https://www.instagram.com/p/BgWNWJBliZ3/?utm_source=ig_web_copy_link

لیور پول کے مسلمانوں کے لیے فخر کی علامت

لیور پول کے مسلمان محمد صلاح کو فخر کی علامت سمجھتے ہیں۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق لیور پول فٹ بال کلب میں صلاح کی موجودگی اور ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت شہر میں خوشگوار اثرات لانے کا باعث بنی ہے اور اسلاموفوبیا کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔

شہر بھر میں اور سوشل میڈیا پر مسلمان مخالف جذبات اور نفرت انگیز جرائم میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp