کرکٹ ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ساؤتھ ہیمپٹن میں مدِ مقابل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹاس

Getty Images
جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ساؤتھیمٹن کے ہیمپشائر باؤل کے میدان میں مدِ مقابل ہیں جہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 15ویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ساؤتھیمٹن کے ہیمپشائر باؤل کے میدان میں مدِ مقابل ہیں جہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کی طرف سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جنوبی افریقہ نے بیورن ہینڈرکس اور ایڈن مارکرم کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے ڈیرن براوو اور کیمار روچ کو ایون لویس اور آندرے رسل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، شائے ہوپ، کیمار روچ، اوشین تھامس، ایشلی نرس، شمرون ہیٹمائر، شیلڈن کوٹریل، ڈیرن براوو شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

200 ممالک میں شائقین کرکٹ ورلڈ کپ دیکھیں گے

#CWC19: مونچھیں ہوں تو محمد حفیظ جیسی

’یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہو گا: کلائیو لائڈ

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کہاں تک پہنچے گی

جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ایڈن مارکرم، کونٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ہاشم آملہ، رسی وین ڈر ڈسن ، ڈیوڈ ملر، اینڈلے فیفلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر، کرس مورس اور بیورن ہینڈرکس شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیتا جس کی وجہ سے ان کی اس میچ میں فتح اہم ہے۔ وہ اب تک انڈیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش سے اپنے میچ ہار چکے ہیں۔

جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان سےاپنا ابتدائی میچ جیتا تھا، لیکن آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 10438 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp