نیب آصف زرداری کو کس جیل میں رکھے گی؟ حامد میر کا انکشاف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی یا لاہور کی جیل میں سے کس جیل میں رکھا جائے گا یہ فیصلہ نیب کو کرنا ہے لیکن سابق صدر کا عید سے پہلے خیال تھا کہ نیب انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت یا اڈیالہ جیل میں رکھے گی۔

حامد میر نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہو نے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری چھ سات مہینے سے کہہ رہے تھے کہ میں گرفتاری کیلئے تیار ہوں۔ پچھلے سال نومبر اور دسمبر میں مختلف میڈیا ہاﺅسز کے لوگوں نے دعویٰ شروع کر دیا تھا کہ آصف زرداری آج یا کل گرفتار کر لیا جائے گا تاہم دو اڑھائی ماہ سے آصف زرداری نے بھی اپنا جیل جانے والا بیگ تیار کر لیا تھا۔ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں اور نیب انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تو نیب کو ہی کرنا ہے کہ آصف زرداری کو کراچی ، حیدرآباد ، راولپنڈی یا لاہور میں سے کس جیل میں رکھا جائے گا۔ تاہم آصف زرداری کا عید سے پہلے خیال تھا کہ نیب انہیں پنجاب اڈیالہ یا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں رکھے گی کیونکہ شاید حیدرآباد اور کراچی کی جیل میں رکھا گیا تو سندھ حکومت انہیں سہولتیں زیادہ دے گی جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ انہیں سہولتیں نہ ملیں ۔

 

 

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •