امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، عمران خان کی تصویر اور ترکی سے متعلق ٹویٹس
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو پیر کو رات کو ہیک کردیا گیا تھا. ترکی سائبر آرمی ‘ایلیڈیز ٹم’ نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
امتیابھ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغامات ترکی اور پاکستان سے متعلق تھے۔
ہیکرز نے امتیابھ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر کو تبدیل کر دیا جس کے بعد امیتابھ کی پروفائل پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
’فورٹ نائٹ اکاؤنٹس کے نوعمر ہیکر ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں‘
فیس بک صارفین کے پانچ کروڑ اکاؤنٹس پر سائبر حملہ
’واٹس ایپ پر حملے میں اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہوا‘
امیتابھ بچن ٹویٹر پر کافی فعال ہیں اور ان کے 3.74 ملین فالوورز ہیں۔
تاہم، امیتابھ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بحال کر دیا گیا اور ہیکرز کی جانب کی گئی تمام ٹویٹس بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
ہیکرز نے امتیابھ کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا تھا، ’یہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے! ہم ترکی فٹ بال کے کھلاڑیوں کی طرف سے آئس لینڈ کی رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم محبت سے بات کرتے ہیں، لیکن ہم ایک بڑی چھڑی رکھتے ہیں اور آپ یہاں ہمارے بڑے سائبر حملے کے بارے میں کہہ رہے ہیں، ایلیڈیز ٹم ترکی سائبر فوج ہے۔‘
ترکی کے فٹ بال ٹیم آئس 2020 کو یورو 2020 کوالیفائنگ میچ کھیلنے کے لیے گئے تھے۔ وہاں پہنچنے کے بعد ترکی کے کھلاڑیوں کیے ہوائی اڈے پر کڑی تلاشی لی گئی۔
امیتابھ بچن کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ہیکنگ کے بارے میں، ممبئی پولیس پبلک ریلیشنز آفیسر نے بتایا کہ انھوں نے سائبر یونٹ اور مہاراشٹر سائبر ٹیم کو معلومات دی ہے. معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
- ’یوکرین کے مقابلے میں غزہ میں زیادہ ملبہ ہے‘: خان یونس سے ان بموں کو ہٹانے کی دوڑ جو ابھی پھٹے ہی نہیں - 20/04/2024
- دولت کی عظیم منتقلی جو نوجوانوں کو ’کچھ کیے بغیر‘ ارب پتی بنا رہی ہے - 20/04/2024
- کینیڈا میں چار سو کلو خالص سونے اور لاکھوں ڈالر کی چوری کے کیس میں گرفتاریاں: ’منظم گروہ نے یہ سب نیٹ فلکس سیریز سٹائل میں کیا‘ - 20/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).