حمزہ شہباز درخواست ضمانت واپس لیے جانے پر لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار


لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکاروں نے انھیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست کو میرٹ پر نمٹانے سے قبل ہی ان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کر کے درخواست واپس لے لی۔ اب حمزہ شہباز ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرسکیں گے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری عطااللہ تارڑ کے مطابق عدالت میں

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز کو 17 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے: لاہور ہائی کورٹ

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

اصل ہدف کون ہے، ن لیگ کا پرانا نظام یا خود ن لیگ؟

یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز نیب کو مطلوب ہیں اور اپریل میں نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے تھے،تاہم گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

اس موقعے پر نیب حکام نے پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ تاہم حمزہ شہباز کے ذاتی سیکیورٹی گارڈز نے نیب کے حکام کو گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس پر نیب کے حکام اور حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ اس واقعے سے متعلق حمزہ شہباز کے ذاتی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں اسی عدالت نے حمزہ شہباز اور ان کے والد شہباز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کیے گئے متعدد مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے نیب کو احکامات جاری کیے تھے وہ حمزہ شہباز کی گرفتاری سے دس روز قبل عدالت کو پیشگی مطلع کریں۔

عدالت نے یہ حکم اس وقت جاری کیا تھا جب نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حمزہ شہباز تفتیش میں نیب سے تعاون کر رہے ہیں۔

عدالت کے انھی احکامات کی بدولت حمزہ شہباز نیب کو گرفتاری دینے سے گریزاں تھے۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp