آصف زرداری کی گرفتاری: عمرکوٹ، کنری، سامارو، پتھورو اور چھورسمیت سندھ بھر میں مظاہرے


پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کےخلاف آج دوسرے روز بھی سندھ بھر کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج مظاہروں اور شاہراؤں پر دھرنے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔ عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور جیالوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے ضلعی صدر سید علی مردان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی احتساب کےخلاف نہیں مگر احتساب کی آڑ میں انتقام اور یکطرفہ احتساب قبول نہیں کیا جائے گا ۔

سید علی مردان شاہ نےکہا کہ شریک چیرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کا مقصد حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے مگر ہم اور پیپلزپارٹی کے یہ جیالے حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جیل کی سلاخیں ہمارے لیے نئی نہیں ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ مظاہرے سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر سید نور علی شاہ، خالد سراج سومرو اور اللہ بچایو اسیر نے خطاب کیا۔

عمرکوٹ سمیت کنری، سامارو، پتھورو، چھور، صوفی فقیر، اور سندھ بھر میں احتجاج دھرنے اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).