میک اپ کے بغیر کرینہ کپور کی تصویر پر رنگا رنگ تبصرے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں کرینہ میک اپ کے بغیر نظر آرہی ہیں ۔

اگرچہ اس تصویر میں کرینہ کپور میک اپ کے بغیر بھی خاصی دلکش نظر آرہی ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔

کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ خوبصورت نظر آرہی ہیں تو وہیں کچھ ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ میک اپ کے بغیر کرینہ کپور بڑھیا لگ رہی ہیں۔ کچھ نے کہا کہ کرینہ اپنی عمر سے بڑی نظر آرہی ہیں۔ ایک مداح نے تو یہ بھی لکھ دیا کہ کرینہ کپور گارڈن میں کسی لاش کی طرح کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں اٹلی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ شوہر سیف علی اور بیٹا تیمور بھی ان کے ساتھ ہیں۔ چھٹیوں کے بعد کرینہ ٹی وی پر ڈانس رئیلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں بطور جج نظر آئیں گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •