بلاوز کے بغیر ساڑی پہن کر پرینکا چوپڑا کے  بولڈ فوٹو شوٹ پر ہنگامہ


اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہیں۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے ساڑھی کو کچھ اس انداز میں پہنا کہ اب ان کا یہ انداز انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے۔ پرینکا چوپڑا نے ایک انٹرنیشنل میگزین کیلئے ساڑی پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ ان کے اس لباس یں خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے بلاوز کے بغیر ہی ساڑی پہنی ہوئی ہے ، جس کی نہ صرف تصویر بلکہ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

انسٹا گرام پر میگزین کا سرورق شیئر کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے لکھا کہ ساڑی ہندوستان کا مقبول ترین لباس ہے۔ میں جب ساڑی پہنتی ہوں تو مجھے بہت ہی اچھا محسوس ہوتا ہے ۔

اب ایسے میں جہاں ایک طرف نک جونس سے لے کر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے اسٹارز کی پرینکا چوپرا کے اس انداز پر تعریفیں آئیں تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرول بھی کیا ۔

سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نے لکھا کہ ہمارے کلچر کو اتنے غلط طریقہ سے نہ دکھائیں، ہمارا کلچر ایسا نہیں ہے۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ جو آپ نے پہنا ہوا ہے ، اسے ساڑھی نہیں کہا جاتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).