امیتابھ بچن کی نواسی نویا نندا کے ساتھ ڈیٹ نہیں کر رہا، صرف اچھے دوست ہیں: میزان جعفری


جاوید جعفری کے بیٹے میزان نے امیتابھ بچن کی نواسی نویا نندا کے ساتھ خاص تعلق سے انکار کیا ہے۔ دراصل، پچھلے دو سال سے میزان اور نویا کے افیئر کا چرچا ہے۔ مئی 2018 میں ان دونوں کی ایک فوٹو بھی میڈیا میں وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں کسی پارٹی کے دوران خاصی قربت میں نظر آ رہے تھے۔ اس سے قبل جولائی 2017 میں دونوں جب ایک پارٹی سے لوٹے تھے تو میزان کار میں منھ چھپاتے دکھائی دیئے تھے۔

میزان 5 جولائی کو ڈایریکٹر منگیش ہڈاولے کی فلم ملال سے بالی وڈ مین کیریر شروع کر رہے ہیں۔ اسی فلم کے پروموشن کے دوران جب ان سے نویا کے ساتھ ڈیٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “ہمارا دوستوں کا ایک ہی حلقہ ہے۔ نویا میری بہن کی سب سے اچھی دوست ہے اور میری بھی فرینڈ ہے۔ میں کسی کے ساتھ خاص تعلق میں نہیں ہوں۔”

میزان نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا که انہیں فلم ملال میں لیڈ رول کیسے ملا۔ وہ کہتے ہیں، “میں 2011 میں شرمین (فلم ملال کی اداکارہ) سے پہلی بار ملا تھا۔ تب سے ہم بیسٹ فرینڈ ہیں۔ وہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ باجی راؤ مستانی میں بطور کاسٹیوم اسسٹنٹ کام کر رہی تھی۔ ایک دن رنویر سنگھ سیٹ پر نہیں تھے۔ تب شرمین کے کہنے پر میں نے رنویر کا کاسٹیوم پہن کر دیکھا۔ یہاں میری ملاقات لیلا بھنسالی سے پہلی بار ہوئی۔ تب وہ نہیں جانتے تھے که میرے پتا کون ہیں۔ باوجود اس کے انہوں نے کہا تھا که وہ مجھے لانچ کرنا چاہتے ہیں۔” میزان نے سنجے لیلا بھنسالی کی پچھلی فلم پدماوت میں ان کی معاونت کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).