پاکستانی اشتہار میں ابھینندن کے مذاق پر انڈین شائقین ناراض
Iانڈیا اور پاکستان کے مابین تناؤ ایک مرتبہ پھر بڑھ گیاہے لیکن اس مرتبہ وجہ سرحدی کشیدگی نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔
پاکستان اور انڈیا انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں اتوار کو مدِمقابل آ رہی ہیں یہ ٹورنامنٹ کا وہ میچ ہے جس کا سب سے بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
اس ماحول میں ایک پاکستانی کمپنی کے اشتہار نے ماحول مزید گرما دیا ہے۔ اس اشتہار میں رواں برس پاکستان کی جانب سے گرائے جانے والے انڈین جنگی طیارے کے پائلٹ ابھینندن کے حلیے والے ایک شخص کو پیش کیا گیا ہے۔
ابھینندن کو پاکستانی حکام نے طیارہ گرنے کے بعد اپنی تحویل میں لیا تھا اور ان سے تفتیش کے بعد انھیں ’امن کی خواہش‘ کے تحت انڈین حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
فروری 2019 میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور سرحد کے آرپار عوامی جذبات بھی بھڑک اٹھے تھے۔
اشتہار میں ایک اداکار جس کی مونچھیں ابھینندن جیسی ہیں اور وہ انڈین کرکٹ کرکٹ سے مشابہ جرسی پہنے ہوئے ہے، ایسی تفتیشی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جیسی پاکستان کے ابھینندن کی گرفتاری کے بعد ریلیز کی تھی۔
Shameful for Pakistan to mock our hero #Abhinandan ahead of #INDvsPAK World Cup cricket game. We need to retaliate! pic.twitter.com/BQcLxyQPvH
— Harsh Goenka (@hvgoenka) June 11, 2019
اس ویڈیو میں جیسے ابھینندن ہر سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں ویسے ہی یہ اداکار بھی یہی ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم سے متعلق ہر سوال کے جواب میں یہی کہتا ہے کہ ’یہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔‘
آخر میں جب اس سے چائے کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ اسے عمدہ قرار دیتا ہے اور جانے کی اجازت ملنے پر کپ سمیت روانہ ہونے لگتا ہے تو سوال کرنے والا اس سے کہتا ہے کہ ’کپ چھوڑ کر جاؤ‘۔
ابھینندن جب واپس انڈیا پہنچے تھے تو انھیں ہیرو قرار دیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انڈین عوام کو یہ اشتہار کچھ پسند نہیں آیا اور وہ اسے بے حسی پر مبنی اور شرمناک قرار دیے رہے ہیں۔
#Abhinandan 🙏
Dear Indians, don't bother, we are way above them.They have to stoop so low to feel good about themselves.
And remember, INDIA has never lost to Pakistan in World Cup. (1992-2015) pic.twitter.com/AsuNGZ86gb
— Shraddha singh (@shraddha_singh7) June 11, 2019
لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھیں اس اشتہار میں مزاح دکھائی دیا ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اس کا جواب پاکستان کو میچ میں ہرا کر دینا چاہیے۔
https://twitter.com/denk_girl/status/1138624935826530307
ادھر پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انڈین گزشتہ چھ ورلڈ کپ مقابلوں سے پاکستانیوں کا ’موقع موقع‘ والے اشتہاروں سے مذاق اڑاتے آ رہے ہیں اور اب ان سے ایک اشتہار برداشت نہیں ہو رہا۔
Pakistan is so obsessed with Abhinandhan that they are ready to settle for just tea cup sipped by the hero instead of the real World Cup. #Abhinandan #Pakistan
— Dilshan (@CleanCarotid) June 11, 2019
ان پیغامات سے ایک بات تو واضح ہے کہ اتوار کو پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں جب اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں مدِمقابل آئیں گی تو صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ ہزاروں میل دور پاکستان اور انڈیا میں بھی جذبات عروج پر ہوں گے۔
یقیناً ایسا ہی ہونے والا ہے اگر بارش نہ ہو گئی تو۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).