غزوہ بدر اور غزوہ احد کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے کلمات پر مفتی تقی عثمانی کا ردعمل


گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں غزوہ بدر اور غزوہ احد کے حوالوں پر معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ جنگ اُحد میں تیر انداز دستے کا ٹیلے سے ہٹ جانا ایک اجتہادی لغزش تھی، وہ حضرات یہ سمجھے تھے کہ دشمن بھاگ چکا ہے اور جنگ ختم ہو گئی ہے اس لیے ہمارا یہاں کھڑا رہنا ضروری نہیں ہے۔ اسے جانی بوجھی نافرمانی نہیں کہا جا سکتا اور اسکے لئے لوٹ مار کا لفظ استعمال کرنا بھی بے ادبی ہے

مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم صاحب کا یہ کہنا کہ جنگِ بدر میں صرف 313 صحابہ شریک ہوئے، باقی ڈر گئے، انتہائی ناواقفیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت کعب رضی اللہ تعالی عنہ صاف فرماتے ہیں کہ قافلے کا پیچھا کرنے کا فیصلہ جلدی میں ہوا تھا، اس لیے بہت سے صحابہ کو اطلاع نہ ہو سکی اور وہ شریک نہ ہو سکے۔ اسے بزدلی سمجھنا بڑا ظلم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).