’مکہ جاﺅ یا مدینہ، گناہ معاف نہیں ہوں گے‘ عامر لیاقت کی بیٹی والد اور سوتیلی والدہ کے عمرے کی تصاویر پر برس پڑیں


ممتاز عالم آن لائن، رمضان نشریات کے شہرہ آفاق موجد، معروف اینکر پرسن، سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعائے عامر نے اپنے والد اور سوتیلی والدہ کی عمرے کی تصاویر پر کڑی تنقید کی ہے۔

عامر لیاقت حسین اپنی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے ساتھ ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے دبئی میں موجود ہیں۔ دونوں میاں بیوی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مسلسل شیئر کر رہے ہیں لیکن عامر لیاقت کی صاحبزادی دعائے عامر کو یہ تصاویر پسند نہیں آئیں۔

عامر لیاقت کی صاحبزادی دعائے عامر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے “مکہ جاﺅ یا مدینہ یا جہاں تمہارا دل کرے، وہاں جاﺅ لیکن اللہ ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا جنہوں نے گھروں کو توڑا اور اپنے اہل خانہ کو گمراہ کیا۔ اتنی بڑی منافقت دیکھنا بہت ہی افسوسناک ہے ۔

دعائے عامر نے اپنی سوتیلی والدہ محترمہ سیدہ طوبیٰ عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عورت کے گناہ کبھی معاف نہیں کیے جا سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).