چیئرمین نیب مبینہ سکینڈل کی ویڈیو نشر کرنے والے نجی چینل نیوز ون کو پیمرا نے دس لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین نیب مبینہ سکینڈل کی ویڈیو نشر کرنے والے نیوز ون پر پیمرا نے جرمانہ عائد کر دیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں نیوز ون پر جرمانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون نے 23 مئی 2019 کو چیئرمین نیب کی کردار کشی پر مبنی مواد نشر کرکے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوز ون نے 23 مئی کو بعض ویڈیوز اور ایک ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ نشر کی تھی۔ اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ایک خاتون کو ہراساں کر رہے ہیں۔ نیب کی جانب سے وضاحت آنے کے بعد نیوز ون نے اسی وقت اپنی خبر پر معافی مانگ لی تھی لیکن چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیوز اور آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی۔ بعد ازاں وہ خاتون بھی سامنے آگئی جس نے چیئرمین نیب کی ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں۔ خاتون کی شناخت طیبہ فاروق کے نام سے ہوئی جس کے بارے میں نیب نے بتایا کہ ان کے خلاف مختلف شہروں میں 42 مقدمات درج ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).