چاند پر مشن کے لیے انڈیا کے چندرایان-2 کی نقاب کشائی


انڈیا کے خلائی ادارے، انڈین سپیس اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) نے اگلے ماہ چاند پر بھیجے جانے والی خلائی گاڑی کی رونمائی کر دی ہے جو ستمبر میں اپنی منزل پر پہنچے گی۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈِنگ یعنی سالم اترنے والا انڈیا دنیا کا چوتھا ملک ہوگا۔ اس سے پہلے امریکا، سویت یونین اور چین یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

چندرایان-2 انڈیا چاند پر جانے والا انڈیا کا دوسرا مشن ہوگا۔

اس سے قبل 2008 میں چندرایان-1 صرف چاند کے مدار میں گیا تھا۔ یعنی اس نے چاند کی سطح کو نہیں چھوا تھا۔

یہ مشن چاند کی سطح پر پہنچ کر وہاں پانی، معدنیات اور چٹانوں کی ساخت کے بارے میں معلومات اکھٹی کرے گا۔

یہ نئی خلائی گاڑی ’لینڈر‘، ’اوربیٹر‘ اور ’روور‘ پر مشتمل ہوگی۔

اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق انجام پاتا ہے تو لینڈر چاند کے جنوبی قطب پر ستمبر میں اترے گا اور یہ چاند کے اس حصے پر اترنے والی پہلی خلائی گاڑی ہوگی۔

اِسرو کے سربراہ کے سِیوان نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روور چاند کی سطح پر چودہ روز تک رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ‘روور چاند کی سطح کا تجزیہ کر کے معلومات اور تصاویر زمین پر بھیجے گا۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp